جمعہ , 19 اپریل 2024

سعودی عرب میں کرپشن میں ملوث 5 ملزمان کو 32 برس قیدکی سزا

ریاض: سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی کے 5 ملزمان کے خلاف 32 برس قید اور 90 لاکھ ریال جرمانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔سعودی عرب میں قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کے اعلان پر عمل درآمد شروع کردیا گیاہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی کے 5 ملزمان کے خلاف 32 برس قید اور 90 لاکھ ریال جرمانے کے احکامات جاری کردیئے، ملزمان کو قومی دولت لوٹنے، سرکاری اثاثوں میں خرد برد اور دیگر الزامات کا سامنا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے عیاش اور کرپٹ ولیعہد محمد بن سلمان کے بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثے موجود ہیں جنھیں ملک میں واپس لانے کا کوئی قدم نہین اٹھایا جارہا ہے بلکہ محمد بن سلمان کی مخالفین کے آثاثوں پر نظریں جمی ہوئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …