بدھ , 24 اپریل 2024

عراقی عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل

بغداد: عراق کے وزير اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ عراقی عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات اور ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق کی مسلح افواج کو مضبوط بنانا، عراقی عوام کی معاشی صورتحال پر توجہ دینا، کرپشن اور دہشت گردی کا مقابلہ نیز ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا عراقی حکومت کے اہم منصوبوں میں شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عراقی قانون میں اصلاحات بھی حکومت کے پروگرامز کا حصہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …