بدھ , 24 اپریل 2024

حزب‌الله لبنان میں مظاہرہ فساد اور نا انصافی کے خلاف ہے

 

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے سابق ادوار میں حکومتوں نے ملک کے اقتصادی اور صنعتی شعبوں پر توجہ نہیں دی اور موجود حالات میں اقتصادی فساد اور نا انصافی کے خلاف مظاہرے قدرتی امر ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے  وزراء کی ذمہ داریوں کو سنگین قرار دیتے ہوئے موجودہ بحرانی حالات میں ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملکی مفادات کے لیے آگے بڑھ کر کام کرنے پر زور دیا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے اصلاحات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید اصولوں کے ساتھ بہتری کے لیے حکومت کی تشکیل لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان سیاسی استقلال کے حصول میں کامیاب رہا ہے اور یوں ہم بیرونی مداخلت سے دور ملکی وسایل پر اعتماد کرتے ہوئے مشکلات کا خاتمہ کرسکتے۔ انہوں نے کرنسی کے بحران اور افراط زر کی مشکلات کے لیے حکومت کی تشکیل اور مرکزی بینک کے کردار کو ناگزیر قرار دیا۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …