بدھ , 20 اکتوبر 2021

اگر آپ میں انتظامی امور کی صلاحیت نہیں تو ذمہ داری قبول نہ کریں؛ سید علی خامنہ ای

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے درس خارج سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات میں شرکت کے لئے نام درج کرانے والے امیدواروں کو سفارش کرتے ہوئے فرمایا: اگر آپ میں انتظامی امور کی صلاحیت نہیں تو ذمہ داری قبول نہ کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک حدیث میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حضرت ابوذر کو سفارش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:

حضرت ابو ذر (ع) اپنے بارے میں پیغمبر اسلام (ص) کی حدیث نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ پیغمبر (ص) نے فرمایا: ” اے ابوذر! جو چیز میں اپنے لئے پسند کرتا ہوں وہی تیرے لئے پسند کرتا ہوں۔” آپ اچھے انسان ہیں ، مجاہد فی سبیل اللہ اور سچے انسان ہیں آسمان اور زمین نے آپ جیسا سچا انسان نہیں دیکھا ہے لیکن اس کے باوجود میں آپ کو انتظامی امور میں کمزور سمجھتا ہوں۔ لہذا آپ حتی دو افراد کو حکم نہ کریں اور یتیم کے مال کی سرپرستی قبول کرنے سے اجتناب کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: کہ پیغمبر اسلام (ص) کی اس حدیث میں ہم سب کے لئے درخشاں اسباق اور دروس موجود ہیں کہ اگرہم میں انتظامی اور مدیریتی امور کی صلاحیت نہیں تو ایسے امور کو ہاتھ میں لینے سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ لہذا پارلیمنٹ کے انتخابات کے لئےنام درج کرنے والے امیدواروں سے سفارش ہے کہ وہ اپنے اندر انتظامی صلاحیت اور قابلیت کو دیکھ کر نام درج کریں اور ایسا بوجھ اٹھانے سے پرہیز کریں جسے اٹھانے کی صلاحیت اور توانائی موجود نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے عراق کی حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات

نجف: حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان …