جمعرات , 18 اپریل 2024

اسرائیل، تل ابیب میں جسم فروشی کے عمل میں کثرت سے اضافہ

ابلاغ نیوز: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب کے بیشتر علاقوں میں منشیات کے استعمال اور جسم فروشی کو روکنے میں حکومت بالکل دلچسپی کا اظہار نہیں کرتی۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ نے صہیونی اخبار ’’یدیعوت احرانوت‘‘ سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اسرائیل کے دارالحکومت کے کچھ علاقوں میں، منشیات کا استعمال، جسم فروشی اور دیگر جرائم اب حد سے زیادہ وسیع تر نظر آتے ہیں۔ یہاں تک کہ صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب کے بیشتر علاقوں میں منشیات کے استعمال اور جسم فروشی کو روکنے میں حکومت بالکل دلچسپی کا اظہار نہیں کرتی۔
انتظامیہ رکن ’ڈیوڈ اگائیو‘ کے مطابق ، منشیات کا استعمال کرنے والے افراد گھریلو لیبارٹریوں میں تیار کئے جانے والے سستے منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ ان میں کوکین سے تین گنا زیادہ نشہ آور مواد ہوتا ہے اور استعمال کرنے والے پر شدید بے ہوشی طاری کر دیتا ہے یا اس کی عقل زائل کر دیتا ہے جس کے بعد وہ حیوانی حرکتوں پر اتر آتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …