جمعہ , 19 اپریل 2024

اکتوبر 2019 کے دوران فٹ بالز کی برآمدات میں 40.76 فیصد اضافہ ہوا ہے

اکتوبر 2019 کے دوران فٹ بالز کی برآمدات میں 40.76 فیصد اضافہ ہوا ہے

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2019ء کے دوران فٹ بالز کی برآمدات 2393 ملین روپے تک پہنچ گئیں۔اس طرح اکتوبر 2018ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2019ء کے دوران فٹ بالز کی قومی برآمدات میں 693 ملین روپے یعنی 40.76 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ستمبر 2019ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2019ء کے دوران برآمدات میں 15.27 فیصد کے اضافہ سےفٹ بالز کی برآمدات میں 317 ملین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ ستمبر 2019ء میں برآمدات کا حجم 2076 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …