ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستانی سینما گھروں میں سناٹے

لاہور: نئی فلموں کا بحران ، نئی فلمیں نہ ہونے کے باعث شہر لاہور کے سب سے بڑے سینما سرکٹ ایبٹ روڈ کے دو بڑے سینما گھر بند کردیئے گئے۔

نئی پاکستانی فلمیں نہ ہونے اور بھارتی فلموں پر پابندی کے بعد سینما انڈسٹر ی بھی ان دنوں شدید بحران کا شکار ہے اور اسی بحران کے باعث شہر لاہور کے سب سے بڑے سینما سرکٹ ایبٹ روڈ کے دوسینما گھر پرنس اور شبستان کو نئی فلمیں نہ ہونے کے باعث بند کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سینما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی فلمیں نہ آنے کے باعث سینما گھر بند کئے گئے ہیں۔ پرانی فلموں کو نمائش پذیر کریں تو شائقین سینما گھر نہیں آتے اور نہ ہی سینما کے اخراجات اور بجلی کے بل نکلتے ہیں۔دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نئی فلمیں نہ ہونے کے بعد متعدد ملٹی پلیکس سینما گھروں نے بھی اپنی کئی سکرین آف ائیر کردی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …