ہفتہ , 20 اپریل 2024

بحرین نے سعودی عرب کو شکست سے دی

دوحہ: بحرین کی ٹیم نے گلف کپ کے فائنل میں سعودی عرب کی ٹیم کو ایک گول سے شکست دے کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کرلی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دوحہ کے عبداللہ بن خلیفہ اسٹیڈیم میں گلف کپ کا فائنل میچ بحرین اور سعودی عرب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

میچ  69ویں منٹ میں داخل ہوا تو بحرین کے کھلاڑی نے سعودی ٹیم کی غلطی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے واحد اور فیصلہ کن گول کیا، پھر یہ سبقت میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

رپورٹ کے مطابق بحرین کی ٹیم نے 25 برس بعد تاریخ میں پہلی بار گلف کپ جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

بحرین کی ٹیم کے ڈائریکٹر نے دوسرے ہاف میں متعدد کھلاڑیوں کو تبدیل کر کے اپنی پوزیشن کو سعودی ٹیم کے مقابلے میں زیادہ موثر بنایا۔  گول پوسٹ پر بحرینی کھلاڑی چھائے رہے ۔ میچ کا نتیجہ بحرینی ٹیم کی کامیابی کی صورت میں برآمد ہوا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی فٹبال ٹیم نے قطرکو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ بحرین کی ٹیم نے سیمی فائنل میں عراق کو شکست دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …