جمعہ , 19 اپریل 2024

سمندروں میں تیزی سے آکسیجن کم ہونے کا انکشاف

فرانس: موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والی تحقیق کے پریشان کن نتائج سامنے آئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات زمین کے ساتھ سمندر پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں درجہ حرارت بڑھنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سمندر کی سطح میں تیزی سے آکسیجن کی کمی ہورہی ہے۔

تحقیق کے مطابق اب تک چالیس ہزار سے زائد ایسے سمندروں کی نشاندہی ہوئی جن میں آکسیجن تیزی سے کم ہورہی ہے۔ ماہرین کے مطابق آکسیجن کی کمی بڑی مچھلیوں کے لیے خطرہ ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ صنعتوں سے نکل کر سمندر میں گرنے والا کیمیکل زدہ پانی میں فاسفورس اور نائیٹروجن کی بڑی مقدار شامل ہے، یہ پانی سمندری ماحولیات کو تباہ کررہا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ فضا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی سمندر کو نقصان پہنچا رہی ہے جس کی وجہ سے سمندری پانی اپنے اندر زیادہ درجہ حرارت کو جذب کررہا ہے۔ماہرین نے انکشاف کیا کہ آکسیجن کی کمی سے آبی حیات کو خطرہ ہے اور امکان ہے کہ چالیس فیصد سمندری مخلوق اس وجہ سے مردار ہوجائے گی۔

محققین کا کہنا ہے کہاگر یہی صورتحال رہی تو دو سال بعد دنیا بھر کے سمندروں میں تین سے چار فیصد آکسیجن باقی بچے گی جبکہ بڑی مچھلیوں کا سطح آب کے قریب آنا بھی اسی بات کی واضح علامت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …