ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران میں پستے کی پیداوار

ایران کے صوبے کرمان میں ایک لاکھ ٹن پستے کی پیداوار ہوئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ جہاد زراعت کے سنیئر عہدیدار داراب حسینی کے مطابق، رواں سال ملک کے مختلف علاقوں میں 3 لاکھ 20 ہزار ٹن پستے کی پیداوار ہوئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں پستہ کی پیداوار میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک لاکھ ٹن پستے کی پیداوار صوبہ کرمان میں ہوئی ہے۔

داراب حسینی نے کہا کہ ایران کو پستے کی برآمدات کے حوالے سے دنیا کی پہلی پوزیشن حاصل ہے اور رواں سال کے دوران ملک میں ایک لاکھ سےزائد پستے کی برآمدات ہوئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …