جمعرات , 18 اپریل 2024

عراق میں امریکی فوجیوں پر حملوں کی تعداد میں اضافہ

بغداد : عراقی دارالحکومت بغداد کے بين الاقوامی ہوائی اڈے کے قريب واقع ايک فوجی کمپليکس پر پير کی صبح متعدد راکٹ داغے گئے ہيں۔ اس حملے ميں اب تک چھ عراقی فوجيوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جس فوجی کمپليکس پر راکٹ حملہ کيا گيا، اس ميں امريکی دستے بھی تعينات ہيں۔ امريکی سکيورٹی دستوں نے حملے کی ذمہ داری ايرانی حمايت يافتہ گروپوں پر عائد کی ہے۔ عراق ميں پچھلے چھ ہفتوں کے دوران مختلف مقامات پر امريکی دستوں پر نو مختلف حملے کيے جا چکے ہيں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کے خاتمے کا انحصار غزہ میں جنگ بندی پر ہے:عراقی مزاحمت

بغداد:عراق کی سید الشہداء کتاب کے جنرل سکریٹری "ابو علاء الولی” نے اس ملک میں …