ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان کسٹمز کا طلبہ کیلئے انٹرن شپ پروگرام کا فیصلہ

پاکستان کسٹمز نے طلبہ کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چیئرمین ایف بی آر کسٹمز انٹرن شپ پروگرام کی باضابطہ اجازت دے چکے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی پروگرام پر جلد عمل درآمد کی ہدایات بھی دے چکے ہیں،انہوں نے نسٹ اور لمز کے سربراہان سے ملاقات کی ہے اور نوجوانوں کے لئے جون 2020سے شروع کئے جانے والے انٹرن شپ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

ممبر کسٹمز آپریشنز ڈاکٹر جواد اویس آغا نے پروگرام کے چیدہ نکات پر بریفننگ دی، انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت بی ایس اور ایم ایس درجہ کے 200 طلبہ مستفید ہوں گے۔

طلبہ کو ملک کی بہترین جامعات سے قانون، پبلک فنانشل مینجمنٹ،معاشیات،فنانس، پبلک پالیسی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا علم حاصل کرنے کے بعد پاکستان کسٹمز کے ذیلی دفاتر میں دس سے بارہ ہفتوں کے لئے انٹرن شپ کرنے کا موقع ملے گا۔

انٹرن شپ کرنے کے دوران طلبہ کو بارہ ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ اسی سلسلہ کو جاری کرتے ہوئے ہائی سکول طلبہ کے لئے خصوصی انٹرن شپ پروگرام بھی شروی کیا جائے گا جن کو دو سے چھ ہفتہ کے انٹرن شپ پروگرام کے دوران چار ہزار سے آٹھ ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔

چئیرمین ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز کے اس پروگرام کو سراہا اور کہا کہ اس مثبت قدم کی بدولت بین الاقوامی اور لوکل میعشت اور پبلک ادارون کے کام کے طریقہ کار کے متعلق آگاہی بڑھے گی اور روزگار کے حصول اور طلبہ میں خود اعتمادی کو فروغ ملے گا۔ نسٹ اور لمز کے نمائندگان نے پاکستان کسٹمز کی اس کاوش کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …