بدھ , 24 اپریل 2024

اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل، 2 مارچ کو دوبارہ انتخابات

تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ نیسٹ تحلیل کر دی گئی اس طرح اب گزشتہ ایک سال کے دوران تیسری مرتبہ پارلیمانی انتخابات منعقد ہوں گے۔

لیکود (لیکوڈ) پارٹی اور بلیو وائٹ پارٹی کل رات تک حکومت بنانے میں ناکام رہیں جس کے بعد سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے 2 مارچ کو نئے انتخابات کرانے پر موافقت کردی۔

لیکوڈ پارٹی کے رہنما بنیامین نیتن یاہو اور بلیو وائٹ پارٹی کے رہنما بنی گانٹس ستمبر کے مہینے میں منعقد ہونے والے انتخابات کے بعد کافی کوشش کے باوجود نئی مخلوط حکومت بنانے میں بری طرح طرح ناکام رہے جس کے بعد اس ملک کے صدر نے 21 نومبر کو پارلیمنٹ کے 120 نمائندوں سے کہا کہ وہ 21 روز تک وزیر اعظم کے منصب کے لئے کوئی نام پیش کریں لیکن پارلیمنٹ کے نمائندے بھی اس میں ناکام رہے اور اس طرح اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران تیسری مرتبہ پارلیمانی انتخابات منعقد ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …