ہفتہ , 20 اپریل 2024

بحیرہ روم کے مشرق میں روس اور شام کی مشترکہ بحری تربیتی مشق

روس کی بحریہ نے منگل کے روز بحیرہ روم کے مشرق میں شام کی فوج کے ساتھ مشترکہ تربیتی بحری مشقیں انجام دیں۔ یہ کارروائی روسی بحریہ کی ایک تنصیب کے نزدیک عمل میں آئی۔

تربیتی عمل میں دو ہزار سے زیادہ روسی اور شامی فوجیوں نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ بحریہ کے زیر انتظام کشتیوں، فریگیٹس اور طیاروں نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ روس سوویت یونین کے زمانے سے شام کے علاقے طرطوس میں ایک بحری اڈہ رکھتا ہے۔ یہ سابقہ سوویت یونین کے باہر موجود اپنی نوعیت کی واحد تنصیب ہے۔

سال 2017 میں ماسکو اور بشار الاسد کی حکومت کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا۔ اس کے تحت طرطوس میں واقع تنصیب کی لیز کے معاہدے میں 49 برس کی توسیع کر دی گئی۔

یہ معاہدہ روس کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ طرطوس میں 11 جنگی بحری جہازوں تک رکھ سکتا ہے جن میں جوہری توانائی سے کام کرنے والے جہاز شامل ہیں

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل کے غزہ اور لبنان کے بعد شام پر بھی فضائی حملے؛ 11 فوجی جاں بحق

دمشق: اسرائیل نے غزہ اور لبنان کے بعد شام میں بھی فضائی حملے کیے جس …