ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیل کا بحرین کے قومی دن پر بحرین حکومت کے نام پیغام

اسرائیل کا بحرین کے قومی دن پر بحرین حکومت کے نام مبارکباد کا پیغام ۔ذرائع کا کہناہے کہ اسرائیلی وزیرخارجہ نے ظالم وجابر بحرین کے آل خلیفہ کو مبارکبادی کا پیغام دیا ہےتاہم  بحرین کے مذہبی اور حزب اختلاف کے گروہوں نے بحرین کی جانب سے اسرائیلیوں کے ساتھ بڑھائے جانے والے تعلقات کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینی خواہشات اور کاز کے بر عکس بحرین اسرائیل کے درمیان تعلقات کو کسی قیمت پرقبول نہیں کر سکتے۔
ادھر بحرین کی شاہی حکومت کی مخالف سب سے بڑی سیاسی جماعت جمعیت الوفاق نے بیت المقدس اور فلسطینی عوام کے ساتھ بحرینیوں کے اٹوٹ رشتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حکومت کے تعلقات کو شرمناک قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ ایک طویل عرصہ سے صہیونیوں کی غاصب اور جعلی ریاست اسرائیل نے عرب دنیا کے ساتھ عادی سازی یعنی نارملائزیشن کا نعرہ بلند کر رکھا ہے اور اسی عادی سازی کے عنوان سے اسرائیل کے وفود جہاں عرب دنیا کے مختلف ممالک میں آتے جاتے رہے ہیں وہاں ساتھ ساتھ عرب خلیجی ممالک کے وفود بھی فلسطین و قبلہ اول پر قابض صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل کے دورے کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بمباری میں شہید ننھی پوتی کا دکھ مناتے دادا کی تباہ حال گھر آمد؛ ہر آنکھ نم

غزہ: اسرائیلی بمباری میں اپنی لاڈلی پوتی کو کھو دینے والے دادا جنگ بندی کے …