جمعہ , 1 جولائی 2022

مصر اسرائیل سے قدرتی گیس حاصل کرے گا

تل ابیب؛ صیہونی ریاست نے مصر کو قدرتی گیس برآمد کرنے کی باضابطہ منظوری دے دیاسرائیل کے سب سے بڑے اخبار”یروشلم پوسٹ” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس کے اگلے مہینے سے مصر بحیرہ روم میں واقع "تمر” اور "لوتھیان” فیلڈ سے قدرتی گیس حاصل کرے گا ، مصر کو گیس برآمد کرنے کے لیے ضروری پیشہ ورانہ طریقہ کار کو مکمل کرنے کے بعد منظوری دے دی گئی جس میں اینٹی ٹرسٹ کمیشن سے اجازت حاصل کرنا ، اور اکنامکس فوکس کمیٹی کی سفارش شامل ہے۔

اسرائیلی وزیر توانائی یوول اسٹینز نے معاہدے پر تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی تاریخ میں پہلی بار توانائی کے حصول کا ذریعہ اور علاقائی توانائی مارکیٹ میں ایک اہم شراکت دار بن جائے گا۔پچھلے دو سالوں میں طے پانے والے معاہدوں کے تحت تل ابیب 15 سالوں میں 85 ارب مکعب میٹر گیس مصر کو برآمد کرے گا۔ عبرانی اخبار کے مطابق معاہدے کی مالیت 15 ارب ڈالر ہے

یہ بھی دیکھیں

مسجد الاقصی کے مغربی دیوار میں شگاف، صیہونیوں کو فلسطینیوں کا انتباہ

مسجد الاقصی کے خطیب نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اپنے مذموم عزائم اور سازشوں …