بدھ , 19 جنوری 2022

چھے سو داعشی بچوں کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جائےگا ، عراقی حکومت

بغداد: عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے عراقی وزارت خارجہ دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے داعش کے پانچ سو اٹھانوے بچوں کوان کے ملکوں میں بھیج رہی ہے -عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے کہا ہے کہ داعش کے یہ بچے ترکی ، روس ، تاجیکستان ، آذربائیجان ، جرمنی ، فرانس ، سوئیڈن ، جارجیا ، بیلاروس ، یوکرین ، الجزائر ، ازبکستان اور قزاقستان سے تعلق رکھنے والے داعشی عناصر کے ہیں –

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے سبھی ملکوں کے سفارت‍خانوں اور متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ عراق سے ہم آہنگی کرکے اپنے اپنے ملکوں کے بچوں کو قانونی کارروائیاں مکمل کرکے بغداد سے اپنی تحویل میں لیں -بغداد حکومت نے رواں سال کے جولائی مہینے میں اعلان کیا تھا کہ وہ بیرون ملک اپنے نمائندہ دفاتر کے ذریعے ان سبھی ملکوں سے جن کے یہاں کے داعشی عناصر عراق میں سرگرم تھے یہ درخواست کی تھی کہ وہ عراقی حکام سے ہم آہنگی کرکے داعش میں شامل اپنے شہریوں کو واپس لے جائیں -عراقی فوج نے نومبر دوہزار سترہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت کی بدولت عراق سے داعش کا مکمل صفایا کردیا تھا اور داعش کے زیرقبضہ سبھی علاقوں کو آزاد کرالیا تھا –

یہ بھی دیکھیں

صنعا پر جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری، بارہ شہید، گیارہ زخمی

صنعا: جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے پیر کی شام کو صوبے صنعاء کے …