جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیل کی طرف سے پاکستانی حکام کے موبائل فونز کی جاسوسی کا انکشاف

 برطانوی اخبار گارجین کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے  کہ اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی کے تیار کردہ اسپائی ویئر (جاسوس وائرس) سے متعدد پاکستانی حکام کے موبائل فونز کی جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی  ” این ایس او  ”  نے اسپائی ویئر سے واٹس ایپ کی سیکورٹی  نظام میں مداخلت کر کے پاکستان کے اعلیٰ دفاعی اور خفیہ ایجنسی کے افسران کی جاسوسی کی۔

برطانوی میڈیا کو ایک سینئر پاکستانی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سینئر دفاعی حکام اور انٹیلی جنس افسران کو اسپائی ویئر کے ذریعے نشانہ بنا کر ان کی جاسوسی کی گئی ہے۔ایکس پریس کے مطابق رواں سال کے آغاز پر ایک تجزیے میں انکشاف ہوا تھا کہ 14 سو افراد کے موبائل فونز پر ہیکنگ کی کوشش کی گئی اور دو ہفتوں کے درمیان بار بار ان کے موبائل فونز پرپراسرار سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی۔

 صارفین کی رازداری کو نشانہ بنانے پر واٹس ایپ نے این ایس او کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا تھا کہ مذکورہ کمپنی نے بغیر اجازت مداخلت کرکے اس کی سروس کی توہین کی ہے۔ اس مقدمے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی کمپنی نے دنیا بھر کے صحافی، انسانی حقوق کے رضاکاروں، سیاستدانوں، سفارتکاروں  اور دیگر اعلیٰ سرکاری شخصیات  کو ہیکنگ کا ہدف بنایا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …