بدھ , 24 اپریل 2024

شامی انتظامیہ اور اس کے حامیوں کے لئے اضافی پابندیوں کا بِل منظور کر لیا گیا

امریکی سینٹ نے، شام میں اسد انتظامیہ اور اس کے حامی ممالک روس اور ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے افراد اور اداروں کے لئے، اضافی پابندیوں پر مبنی قانونی بِل منظور کر لیا۔امریکی سینٹ نے، شام میں اسد انتظامیہ اور اس کے حامی ممالک روس اور ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے افراد اور اداروں کے لئے، اضافی پابندیوں پر مبنی قانونی بِل منظور کر لیا ہے۔بِل میں شام کی جھڑپوں سے متعلقہ افراد اور اداروں کے لئے اضافی پابندیوں اور مالی کٹوتیوں کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

بِل میں امریکہ کی وزارت خزانہ نے منی لانڈرنگ کاروائیوں میں شام کے مرکزی بینک کے کردار کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں شبہات سامنے آنے کی صورت میں مقامی مالیاتی اداروں کی بینک کے ساتھ خرید و فروخت کے معاملات سے متعلق زیادہ تفصیلی معلومات طلب کی جا سکتی ہیں۔بِل کی رُو سے شامی انتظامیہ یا پھر شام، روس اور ایران کے نام پر کام کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنے والے یا ان کے ساتھ بھاری مقدار میں مالی لین دین کرنے والے غیر ملکی افراد یا اداروں پر پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔

علاوہ ازیں ان افراد یا اداروں کے امریکہ میں داخلے کی ممانعت اور ان کے منقول و غیر منقول اثاثوں کی منتقلی پر پابندی بھی بِل میں شامل ہے۔بِل میں کہا گیا ہے کہ انسانی امداد یا جمہوری اداروں کے ساتھ تعاون کرنے والی سول سوسائٹیوں کو ان پابندیوں سے معاف رکھا جائے گا اور امریکہ کے صدر، پابندیوں کو ملکی مفادات کے منافی سمجھنے کی صورت میں، انہیں جزواً یا کلیاً ملتوی کر سکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل کے غزہ اور لبنان کے بعد شام پر بھی فضائی حملے؛ 11 فوجی جاں بحق

دمشق: اسرائیل نے غزہ اور لبنان کے بعد شام میں بھی فضائی حملے کیے جس …