بدھ , 19 جنوری 2022

عراق :نامزد وزیراعظم کے خلاف عوام سراپا احتجاج

مظاہرین نئی عراقی حکومت میں وزارت عظمی کے منصب کے لیے وزیر تعلیم قصی السہیل کی نامزدگی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔عراقی دارالحکومت بغداد کے علاوہ جنوبی صوبوں یعنی بصرہ وغیرہ میں مظاہرے دیکھنے میں آئے۔مظاہرین نئی عراقی حکومت میں وزارت عظمی کے منصب کے لیے وزیر تعلیم قصی السہیل کی نامزدگی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

خبر کے مطابق جنوبی صوبوں سے آنے والے مظاہرین گزشتہ روز بغداد کے التحریری اسکوائر پہنچنا شروع ہو گئے۔گزشتہ منگل کی شام قصی السہیل کی نامزدگی کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی اس کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔عراقی حلقوں نے وزارت عظمی کے لیے ایسے کسی بھی سیاست دان کے نام کو مسترد کر دیا ہے جو کسی وزارت کے منصب پر کام کر چکا ہو یا کام کر رہا ہو۔

یہ بھی دیکھیں

مزاحمتی گروہوں نے امریکی سازش ناکام بنا دی: عراقی کمانڈر

بغداد: عراقی رضاکار فورس سید الشہداء بریگیڈ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ امریکا، …