ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکہ ، اسرائیل عراق میں پُرتشدد حملوں کا ارتکاب کررہے ہیں: قیس الخزالی

بغداد: تحریک عاصیب اہل الحق کے رہنما قیس الخزالی کا کہنا ہے کہ عراق میں پرتشدد حملوں کے پیچھے اسرائیلی اور امریکی ایجنسیاں ملوث ہے ، اور انہوں نے بغداد میں مظاہرین اور حتی امریکی سفارت خانے پر بھی کیے ہے۔قطر کے الجزیرہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ، خزالی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے موساد کی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے ایک مشترکہ نیٹ ورک تشکیل دیا ہے جو پرتشدد گروہوں کی قیادت کرتا ہے ، اور عراقی مظاہرین کو مارنے کے لئے سیکیورٹی کمپنیوں کا استعمال کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ مظاہرین کو قتل کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر ہماری عراق کو بدنام کر رہا ہے۔ ہم اپنے ملک میں ہی کیسے اپنے ہی لوگوں کو ہلاک کرسکتے ہیں جب کہ ہم داعش کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ، یہ امریکہ سے وابستہ گروہ ہیں جنہوں
نے ہمارے ملک کے املاک کو آگ لگا دی اور ہماری افواج کا قتل کیا ، لیکن ہم نے بدلہ نہیں لیا ، کیونکہ ان کارروائیوں کا مقصد ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا اور اس کے حالات کو خراب کرنا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …