جمعرات , 27 جنوری 2022

عراق کے بحران کا واحد حل قبل از وقت انتخابات ہیں : آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی

بغداد؛آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کا کہنا ہے کہ عراق میں قبل از وقت انتخابات ملک کو حالیہ بحران سے نکالنے کا واحد حل ہے۔ دارالحکومت بغداد اور جنوب کے متعدد شہروں میں ڈھائی ماہ سے عوامی احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کا یہ موقف کربلا شہر میں اُن کے نمائندے عبدالمہدی کربلائی کی جانب سے دیے گئے نماز جمعہ کے خطبے میں سامنے آیا۔ اُن کے مطابق نئی حکومت کو غیر متنازع ہونا چاہیے۔آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کے نمائندے عبدالمہدی کربلائی چند روز قبل باور کرایا تھا کہ ملک کا استحکام اس بات کے مرہون منت ہے کہ ہتھیاروں کو قانونی اداروں کے ہاتھوں تک محدود کیا جائے۔ اس موقع پر حالیہ عرصے میں مظاہرین کی ہلاکتوں اور اغوا کی کارروائیوں کی مذمت کی گئی اور ریاست پر زور دیا گیا کہ وہ ہتھیاروں کے استعمال کو کنٹرول کرے۔

آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی نے گذشتہ جمعے کو کربلا میں اپنے نمائندے کی زبانی مسلح افواج پر زور دیا تھا کہ وہ پیشہ ورانہ روش پر قائم رہے اور غیر ملکی نفوذ سے دور رہتے ہوئے ریاست کی وفادار رہے۔

یہ بھی دیکھیں

عرب امارات میں سرمایہ کاری صفر ہوجائے گی، یمنی رہنما کا سخت انتباہ

صنعا: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے بیرونی سرمایہ کاروں …