جمعرات , 25 اپریل 2024

فلسطین میں اسرائیلی جرائم؛ متعدد ممالک میں اسرائیلی حکام کی گرفتاری متوقع

تل ابیب: اسرائیلی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے فیصلے کے بعد اسرائیلی حکام کی 100 سے زائد ممالک میں گرفتاری کا امکان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے فیصلے کے بعد اسرائیلی حکام کی 100 سے زائد ممالک میں گرفتاری کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے بارے میں فیصلے سے اسرائیلی حکام کی گرفتاری کا امکان بڑھ گیا ہے اور ممکن ہے کہ اسرائیلی حکام کو مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں سے باہر گرفتار کرلیا جائے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے براہمی کا اظہار کیا ہے ادھر امریکہ نے بھی عدالت کے فیصلے کی مخالفت کی ہے،جبکہ فلسطین کے مختلف گروہوں نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …