جمعہ , 19 اپریل 2024

تکفیری دہشت گرد داعش سے عراق کو نجات دلانے پر عراقی عوام کا حشدالشعبی کو خراج تحسین پیش

بغداد: عراقی قبایل شخصیات نے رضاکار فورس کو ملک میں امن کے قیام پر انکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ الانبار صوبے میں حشد الشعبی کے سربراہ «احمد نصرالله» نے الانبار کے مغربی علاقے «القائم» میں عراقی قبایلی شخصیات سے ملاقات کی۔

ملاقات میں قبایل کے مشکلات اور مسایل کے علاوہ مشترکہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور قبایل رھنماوں نے داعش کے خاتمے کے حوالے سے حشد الشعبی کے کردار کو سراہا۔نصرالله نے اس ملاقات کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا: قبایل حشد الشعبی کے خدمات کو قدر کے نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ عراق میں داعش کی شکست کے باوجود انکے بعض حامی اب بھی مختلف علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق حالیہ مظاہروں کے پیش نظر داعش دوبارہ سرگرم ہونے کی کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …