جمعہ , 19 اپریل 2024

کویت میں دنیا کے مہنگے ترین دنبے کی نیلامی

کویت : جانوروں کے شوقین تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن کویت میں ایک دنبے کی نیلامی60 ہزار دینار میں ہوئی ہے، جی ہاں صرف ایک دنبہ پانچ لاکھ ریال میں نیلام ہوا۔اس حوالے سے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کویت میں خریدار نے ایک دنبے کی قیمت 60ہزار دینار لگا کر نیلامی اپنے نام کرلی، 60ہزار دینار کی مالیت 5لاکھ ریال بنتی ہے، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد اسے ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد نیلامی قرار دیا جارہا ہے۔

دنبے کے مالک نے نیلامی کا آغاز کیا تو اس دوران بولی لگانے والے لوگ بڑھ چڑھ کر رقم میں اضافہ کرتے گئے سب کی خواہش تھی کہ اس نایاب دنبے کو کسی بھی قیمت پر حاصل کرسکیں۔

یہاں تک کہ60 ہزار کویتی دینار میں دنبہ نیلام ہوگیا، اس دنبے کی خاصیت یہ ہے کہ اس کا حجم غیر معمولی ہے اور رنگ سفید ہے جو دیکھنے میں بھی خوبصورت لگتا ہے۔

اس سے قبل کویت میں ہی دنیا کا سب سے مہنگا ترین عرنون نامی اونٹ نیلام کیا گیا تھا، جس کی قیمت 16ملین کویتی دینار تھی، جس مالیت سعودی کرنسی میں 200 ملین ریال بنتی ہے۔واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے مہنگے ترین اونٹ کے طور پر اس کا اندراج بھی ہوچکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …