بدھ , 24 اپریل 2024

ابلاغ نیوز مسلمانوں اور عیسائیوں کو حضرت عیسی (ع) کی ولادت پر مبارکباد پیش کرتا ہے

25دسمبر حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کی تاریخ ہے۔ اس روز دنیا بھر میں آپ کے چاہنے والے جشن مناتے ہیں۔

قرآن کریم میں حضرت عیسی (ع) کو روح اللہ کے نام سے پکارا گیا ہے اور آپ حضرت مریم (س) کے فرزند ہیں۔ حضرت عیسی (ع) نے یہودیوں کی آسمانی کتاب تورات میں بشارت دی کہ میرے بعد ایک ایسی ہستی آئیں گے جن کا نام احمد(حضرت محمد(ص) پیغمبراسلام ہوں گے)۔

مسیحی برادری دنیا بھر میں حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کی تاریخ کو کرسمس کے جشن کے طور پر مناتی ہے اور دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ ویٹی کن سٹی میں اس حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیاجبکہ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اس موقع پر خصوصی دعا بھی کرائی اور حضرت عیسی (ع)کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

مسیحی برادری نے کرسمس تقریبات کو منانے کیلیے گرجا گھروں میں عبادات کا آغاز کر دیا ۔

کرسمس کے موقع پر عالمی رہنماوں نےمسیحی برادری کو مبارکبادپیش کی اورکہا کہ حضرت عیسیٰ(ع) نے محبت، درگزر اور بھائی چارے کا سبق دیا،یہ وہ اقدار ہیں جنھیں آج ہمیں اپنی زندگیوں میں شامل کرنے کی جتنی ضرورت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی۔

ابلاغ نیوز اس موقع پر اپنے تمام قارئین کی خدمت میں ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …