بدھ , 19 جنوری 2022

افغانستان: افغان فوج کے 13 اہلکار جاں بحق و زخمی

کابل: افغانستان میں طالبان نے فوجی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں افغان فوج کے 13 اہلکار جاں بحق و زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ کے ضلع دولت آباد کی فوجی چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار طالبان نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔ طالبان حملے کے بعد افغان فوج کا سارا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے افغان فوج کے ایک کمانڈر سمیت 20 اہلکاروں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ طالبان افغان فوج کے 4 اہلکاروں کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ قبل ازیں طالبان نے فوجی گاڑی پر حملہ کرکے ایک امریکی دہشتگرد فوجی کوبھی ہلاک کیا تھا۔واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کو طالبان کے حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت پرامریکی صدر ٹرمپ نے ستمبر میں معطل کردیا تھا جو 3 ماہ بعد بحال ہی ہوئے تھے اور اب گزشتہ روز طالبان نے ایک اور امریکی دہشتگرد فوجی کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

صنعا پر جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری، بارہ شہید، گیارہ زخمی

صنعا: جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے پیر کی شام کو صوبے صنعاء کے …