ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایک ہی اسٹیشن میں‌ کام کرنے والے فائر فائٹرز کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش

اوپلیکا: امریکی ریاست الباما کے محکمہ فائر بریگیڈ سے وابستہ فائر فائٹرز کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی۔

امریکی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جنوبی ریاست الباما کے علاقے اوپلیکا میں ایک ہی فائر اسٹیشن پر تعینات 7 فائر فائیٹرز کے ہاں چار کے وقفے سے بچوں کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ کے مطابق چار ماہ میں 7 ملازمین کے ہاں چار لڑکے اور تین لڑکیوں کی پیدائش ہوئی، ان میں سے بیشتر ایسے تھے جن کے ہاں پہلی ننھے مہمانوں کی آمد ہوئی۔

والد بننے والے فائر فائٹر بلیک اسمتھ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی ہم سے سوال پوچھتا ہے اور مذاق بناتا ہے۔ بچوں کی پیدائش کے بعد بیشتر ملازمین دوبارہ ملازمتوں پر آگئے ہیں۔پیٹر مارٹن کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنے بیٹے کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں مگر ڈیوٹی بھی بہت ضروری ہے‘۔

چیف بیرون کا کہنا تھاکہ ہمارے اوپر کام کی بھاری ذمہ داری ہے مگر امید ہے کہ بچوں کے ساتھ بھی اچھے طریقے سے ملازمت کرسکیں گے۔محکمہ فائر بریگیڈ کی جانب سے والد بننے والے ملازمین کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں تمام ہی فائر فائٹرز اپنے بچوں کے ہمراہ آئے اور انہوں نے گروپ فوٹو بھی بنوایا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

یہ بھی دیکھیں

دوران پرواز میاں بیوی لڑ پڑے؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

نئی دہلی: سوئٹزرلینڈ سے بینکاک جانے والی پرواز میں مسافر میاں بیوی آپس میں بری …