ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغان فوجی بیس کے قریب دھماکا‘ 6 اہلکار جاں بحق متعددزخمی

کابل: افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں فوجی بیس کے قریب کار بم دھماکے میں 6 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، نیز صوبہ خوست کے دارالحکومت خوست میں بھی دھماکے سے5 شہری زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق گزشتہ روز صبح ساڑھے 4 بجے نامعلوم مسلح افراد نے ضلع بلخ میں فوجی بیس کے قریب دھماکاکیاتھا۔ دوسرا دھماکا مشرقی صوبہ خوست کے دارالحکومت و شہر خوست میں صبح کے اوقات میں ہوا۔جس میں5 شہری زخمی ہو ئے تاہم دھماکے کی ذمے داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …