جمعرات , 25 اپریل 2024

افغانستان فورسز کے فضائی حملے شیڈو گورنر سمیت 21 طالبان ہلاک، ایک دہائی میں ایک لاکھ افغان شہری ہلاک و زخمی ہوئے، اقوام متحدہ

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں افغان فورسز کے فضائی حملوں میں طالبان کے شیڈو گورنر سمیت 21 طالبان ہلاک جبکہ صوبہ لغمان کے دارالحکومت مہترلام میں کارروائی کے دوران 5 طالبان زخمی ہو گئے، افغان وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ افغان فضائی فورسز نے طالبان کے خلاف تازہ کارروائی کے دوران گزشتہ رات کو صوبہ لغمان کے ضلع علی شنگ میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں لغمان میں طالبان کے شیڈو گورنر سمیت 21 طالبان مارے گئے جبکہ صوبہ لغمان کے دارالحکومت مہترلام میں کارروائی کے دوران 5 طالبان زخمی ہو گئے۔

طالبان نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، دوسری طرف اقوم متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ اور بدامنی کے باعث گذشتہ ایک دہائی میں ایک لاکھ سے زیادہ شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ،کابل میں اقوام متحدہ کے نمائندے تادامیچی یاما موتو نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ سے عام افغان شہری زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور گذشتہ ایک دہائی میں ایک لاکھ سے زیادہ سویلین ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کی ایک اور رپورٹ کے مطابق 2018 افغانستان کے لیے ایک خونیں سال تھا جس میں 927 بچوں سمیت 3804 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …