جمعرات , 25 اپریل 2024

جہاز میں کافی پی کر کپ کھا لیں

کافی پینا کس کو پسند نہیں ہوتا؟ لیکن کیا آپ نے کافی کپ کھانے کے بارے میں سوچا ہے؟

نہیں ناں؟ لیکن اب آپ سوچنے کے ساتھ ساتھ ایسا کر بھی سکتے ہیں کیونکہ نیوزی لینڈ کی ائیرلائن ’ائیر نیوزی لینڈ‘ اپنے مسافروں کو ایسے کافی کپ کی پیشکش کر رہی ہے  جنہیں کافی پینے کے بعد کھایا جا سکتا ہے۔ائیر لائن کا کہنا ہے کہ یہ کپ متعارف کروانے کا مقصد آلودگی کو کم کرنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ’ائیر نیوزی لینڈ‘  نے ’ٹوائس‘ نامی کاروباری خاندان سے شراکت داری کی ہے جو کھانے قابل کپ بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔

’ائیر نیوزی لینڈ‘ میں صارفین کو پیش کیے جانے والے یہ کپ ونیلا فلیور میں ہوتے ہیں جو گرم چیز یعنی کافی سے پگھلتے نہیں ہیں۔ائیر لائن کی مینیجر نکی شیو کاکہنا ہے کہ وہ سالانہ لگ بھگ 80 لاکھ کپ کافی صارفین کو پیش کرتے ہیں اور کھانے قابل کپ کو مسافر بھی پسند کر رہے ہیں۔دوسری جانب ٹوائس کمپنی اور ائیر نیوزی لینڈ اس حوالے سے مزید کوشاں ہیں۔ٹوائس کمپنی کے مالک جیمی کیش مور کا کہنا ہے کہ وہ کھانے میں استعمال کی جانے والی پلیٹیں اور چمچوں کو بھی کھانے کے قابل بنانے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

دوران پرواز میاں بیوی لڑ پڑے؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

نئی دہلی: سوئٹزرلینڈ سے بینکاک جانے والی پرواز میں مسافر میاں بیوی آپس میں بری …