جمعرات , 18 اپریل 2024

سعودی عرب میں پبلک مقامات پر نامناسب لباس پہن کر خواتین کا دیوانہ وار رقص،

ریاض: مقبوضہ حجاج مقدس میں سعودی عرب فحاشی کو فروغ  دے رہا ہے سعودی عرب میں ریاض سیزن کے دوران بین الاقوامی میوزک فیسٹیول اور دیگر تقریبات بھی جاری ہیں۔ جن میں لاکھوں سعودی شرکت کررہے ہیں۔ تاہم اس دوران عوامی مقامات پر بے ہودہ لباس پہننے سعودی خواتین رقص کر رہی ہیں حجاج مقدس میں سعودی عرب فحاشی کو فروغ  دے رہا ہے۔سعودی خواتین  اکثر نامناسب لباس پہن کر گھْوم پھر رہی ہیں۔ سعودی لڑکیاں اور لڑکے پبلک مقامات پر نامناسب حرکات بھی کر رہے ہیں

علاوہ ازیں نازیبا حرکات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں ہیں،۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویروں میں ایک تصویر ایسی بھی تھی جس میں ایک خاتون چْست مغربی لباس میں ایک نوجوان کے کندھوں پر سوار ہو کر جھْوم رہی تھی۔ دوسری تصویر میں دو سعودی خواتین فیسٹیول میں نامناسب حرکتیں کررہی ہیں۔ جبکہ کچھ تصویریں ایسی بھی تھیں جن میں خواتین مردوں کے گلے میں ہاتھ ڈال کر دیوانہ وار رقص کرتی نظر آئیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …