بدھ , 24 اپریل 2024

داعشی اسپانسر امریکہ کا عراق کی عوامی رضاکار فورس پر بزدلانہ حملہ

الانبار : امریکہ نے عراق کے صوبہ الانبار میں عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے مراکز پربزدلانہ حملہ کرکے کچھ جوان کو شہید اور کچھ  کو زخمی کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے شام اور عراق کی سرحد پر قائم عراقی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے مراکز پر حملہ کیا۔ عراق کے سابہ صدر برہم صالح اور سابقہ وزير اعظم عادل عبدالمہدی نے امریکہ کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عراقی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن فالح الخزعلی نے عراق کی رضاکار فورس ” حشد الشعبی ” پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے حشد الشعبی پر حملہ کرکے عراق کے خلاف آشکارا جنگ کا آغاز کردیا ہے۔عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اعلانیہ طور پر عراق کے خلاف جنگ پر آمادہ ہوگیا ہے ۔ حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر امریکی حملہ در حقیقت عراقی حاکمیت پر حملہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے کل رات شام کی سرحد پر حشد الشعبی کی بریگيڈ 45 پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …