ہفتہ , 20 اپریل 2024

احسان فراموش شوہر نے گردہ عطیہ کرنے والی بیوی کو جیل بھجوا دیا

قاہرہ : مصری شوہر نے دوسری شادی کی خاطر جان بچانے کےلیے اپنا گردہ شوہر کو عطیہ کرنے والی بیوی کو جیل بھیجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق احسان فراموشی کا یہ افسوسناک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں ایک رحم دل اور وفا شعار خاتون نے اپنے شوہر سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس کی جان بچانے کےلیے اپنا ایک گردہ اسے عطیہ کیا تاہم اس نے رحم دلی کا بدلہ اسے جیل بھیج کر دیا۔مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شوہر گردے کا مریض تھا اور اس کی جان خطرے میں تھی جس کی خاطر اہلیہ رحاب فتحی نے اپنا گردہ عطیہ کیا۔

احسان فراموش شوہر نے کچھ روز دوسری شادی کی اور جان بچانے والی بیوی سے چھٹکارا پانے کےلیے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروا کے اسے جیل بھیجوا دیا۔شوہر نے پولیس اسٹیشن میں بیوی کے خلاف رپورٹ درج کرائی کہ اس کی اہلیہ نے گھر کا سارا سامان اپنے رشتہ داروں کے ہاں شفٹ کردیا ہے۔

معاملہ عدالت میں پہنچا تو شوہر نے جھوٹے ثبوت پیش کیے جس کی بنیاد پر عدالت نے اسے چھ ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔باوفا خاتون رحاب فتحی کا معاملہ مقامی میڈیا نے سوشل میڈیا پر اٹھایا تو سوشل میڈیا صارفین نے رحم دل بیوی کے حق میں مہم کا چلانا شروع کردی اور اب سوشل میڈیا پر خاتون نے باقاعدہ ہمدردی کی مہم چل رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دوران پرواز میاں بیوی لڑ پڑے؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

نئی دہلی: سوئٹزرلینڈ سے بینکاک جانے والی پرواز میں مسافر میاں بیوی آپس میں بری …