پیر , 18 اکتوبر 2021

انتظار مہدی اے ایس او پاکستان کے دوسری بار صدر منتخب


بھٹ شاہ : اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 50واں سالانہ اور تین روزہ گولڈن جوبلی کنونشن 27 دسمبر2019 کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد ہوئی جس میں علماء کرام  و دانشوار حضرات نے شرکت کی۔ صوبہ سندھ سے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے  کارکنوں کی کثیر تعداد نے کنونشن میں شرکت کی۔ کنونشن کی پہلی نشست کا آغاز شب شہداء کی تقریب سے ہوا جس سے نامور دانش وار معظم استاد اخلاق احمد اخلاق،علامہ قربان علی بھٹ شاہی ،علامہ رضا محمد  سعیدی اور علامہ صدر الدین ہادی نے خطاب کیا۔

کنونشن کے دوسرے روز مذاکرہ بعنوان امام زمانہ کی معرفت اور ظہور میں رکاوٹوں کی نشست کا انعقاد کیا گیا جس پر ڈاکٹر زاہد حسین زاہدی ،علامہ مقصود ڈومکی،علامہ باقر زیدی، علامہ فدا حسین عابدی،علامہ حسن صلاح الدین نے گفتگو کی۔کنونشن میں دیگر علماء کرام کے دُرُوس بھی منعقد ہوئے جن میں سربراہ مجلس وحدت المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ علی بخش سجادی ،شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر تقوی ،علامہ عبد المجید بہشتی شامل تھے۔اس کنونشن میں ایک اہم نشست ایجوکیشن کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور اسکارلز اور ڈاکٹرز نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر سجاد رئیسی،ڈاکٹر غلام علی ،ڈاکٹرواحد جتوئی ،ڈاکٹر عرفان میرانی، ڈاکٹرسعید ابرو شامل تھے جنہوں نےتعلیمی میدان میں نوجوانوں کی کامیابی پر گفتگو کی۔

کنونشن کے آخری دور 29 دسمبر 2019 کو یوم رہبر انسانیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ حیدر علی جوادی نے کی جس سے دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کے آخر میں نئے میر کارواں کا اعلان کیا گیا جس میں انتظارمہدی کواصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا50واں صدر منتخب کر لیا گیا۔ یاد رہے انتظار مہدی اصفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے لگاتار دوسری دفعہ صدر منتخب ہوئے ہے۔ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ حیدر علی جوادی نےنئے مرکزی صدر کا اعلان کیا اور ان سےحلف لیا۔ الیکشن سے پہلے سابق مرکزی صدرانتظار مہدی نے اپنے کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور رائے شماری کے نتیجے میں دوسری دفعہ مرکزی صدر منتخب ہوئے۔

مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو پنڈال میں موجود اصغری نوجوانوں اور علماء کرام نے والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا۔ نو منتخب مرکزی صدرانتظار مہدی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ کے ظہور کے لیے راہ ہموار کرتے رہیں گےاور ہم امام زمانہ کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے۔

 

  

یہ بھی دیکھیں

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے عراق کی حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات

نجف: حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان …