ہفتہ , 20 اپریل 2024

نارنگی (کینو) کا استعمال فالج کا خطرہ کم کرتا ہے، تحقیق

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی جہاں دیگر پھل ہمارے بازاروں کی زینت بنتے ہیں وہیں نارنگی کی خوشبو بھی فضاء کو معطر کررہی ہوتی ہے، قدرت کا یہ انمول تحفہ وٹامن سی کی دولت سے مالا مال ہے جبکہ اس کے چھلکے میں بھی کئی فوائد پوشیدہ ہوتے ہیں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر روزانہ ایک نارنگی (کینو) کھائی جائے تو امراض قلب اور بلڈ پریشر سمیت متعدد بیماریوں سے بچے رہنے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی رہ جاسکتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے مسلسل 15 برس تک 28 ہزار لوگوں پر تحقیق کرنے کے بعد پھل اور سبزیوں کے انسانی صحت اور دماغی قوت پر پڑنے والے مثبت اثرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص روزانہ کی بنیاد پر کینو کا ایک گلاس رس نوش کرے تو اس کا حفاظہ متاثر ہونے کا خطرہ 47 فیصد تک ٹل جاتا ہے۔ہالینڈ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ انوائرمنٹ نے یورپی کینسر اینڈ نیوٹریشن نے اپنے پروگرام کے دوران 20 سے لیکر 70 سال عمر تک کے افراد کا سروے کیا جس میں ان سے غذا، صحت سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نارنگی کے رس کا استعمال فالج کا خطرہ بھی ٹال دیتا ہے اور اسی طرح دیگر تازہ پھلوں کا جوس بھی فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے۔برٹش جرنل آف نیوٹریشن کے مطابق اگر ایک ہفتے کے دوران 8 گلاس نارنگی کا جوس نوش کیا جائے تو فالج کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔کینو کا رس استعمال کرنے سے دل کی شریانوں کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی 12 سے 13 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کینو کے رس کا مسلسل استعمال خون کی روانی کو بڑھاتا ہے جس کا اثر پورے جسم میں ہوتا ہے اور وٹامن سی، فائبر، وٹامن بی ون اور دیگر اہم اجزا سے بھرپور کینو دیگر 80 غذائی اجزا اور کیمیکل کی مدد چہرے کو خوبصورت اور شاداب بناتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات

اسلام آباد:اگرچہ لوگ جانتے ہیں کہ کھانے کے لیے ہاتھ کا استعمال چمچوں یا کانٹوں …