جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی شہریوں کو عراق کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکی شہریوں کو عراق کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔النشرہ کی رپورٹ کے امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے بعد حالات ٹھیک نہیں ہیں اور امریکی شہریوں کو عراق میں مشکلاب اورخطرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ لہذا امریکی شہری عراق کا سفر کرنے سے اجتناب کریں۔اس سے قبل عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ نے ایک بیان میں قونصلخانہ کی تمام سرگرمیوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی پر ہوائی حملے میں 25 اہلکاروں کی شہادت کے بعد عراقی عوام نے بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر حملہ کرکے اس کے ایک حصے کو نذر آتش کردیا اور وہاں عراق اورحشد الشعبی کے پرچم لہرا دیئے اور عراق میں امریکہ مخالف مظاہرے شروع ہو گئے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …