جمعرات , 25 اپریل 2024

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اسرائیل میں ہائی الرٹ جاری

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اسرائیل میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے بزدلانہ حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور اسلام کے عظیم کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اسرائیل نے اپنی فوج کو الرٹ کردیا ہے۔

اسرائیلی دفاعی حکام نے ٹوئٹر پر فیصلے کی تصدیق کی ہے تاہم جولان کی پہاڑیوں کے متعلق فی الحال کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئیں۔اسرائیل نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہرمون پہاڑ کو بھی زائرین کیلئے بند کر دیا ہے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور اسلام کے عظیم کمانڈر مرد مجاہد میجر جنرل قاسم سلیمانی طویل مجاہدت و فدا کاری کے بعد آج  آدھی رات کو بغداد ایئر پورٹ کے قریب ابو مہدی مہندس سمیت امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …