پیر , 25 اکتوبر 2021

امام حسینؑ کے پیروکاروں کے لیے جنرل سلیمانی کی شہادت قابل تحمل ہے؛ علامہ محمد امین شہیدی

اسلام آباد: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے ایرانی القدس فورس کے سربراہ میجرجنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے متعلق ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ درد اور دکھ اپنی جگہ، لیکن جس قوم کے امام حسین علیہ السلام ہوں اُس قوم کے لیے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت قابل تحمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت کا راستہ، مقصد اور نظریہ زندہ ہے اور ہمارے سربلند علمبردار فرزندِ علی (ع)، امام سید علی خامنہ ای موجود ہیں تاہم راہ ظہورِمہدویت میں ہر حسینی ایسی شہادت کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے عراق کی حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات

نجف: حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان …