ہفتہ , 20 اپریل 2024

دوسروں کے لئے ایران سے تعلقات کو نقصان نہیں پہنچاسکتے: افغان سفیر

ایران میں تعینات افغانستان کے سفیر نے چابہار منصوبے کو دونوں ممالک کے لئے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دوسروں کی خاطر ایران سے تعلقات کو نقصان نہیں پہنچاسکتے.یہ بات "عبدالغفور لیوال” نے منگل کے روز ایران افغانستان کے تعلقات کے سوواں سالگرہ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ چابہار منصوبے کو پابندیوں سے استثنی حاصل ہونا ایران افغانستان قریبی تعلقات کی مثال ہے.
انہوں نے افغانستان میں مختلف جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان تمام بحرانی صورتحالوں میں ہمارے ملک کے ساتھ کھڑا رہا تھا۔لیوال نے کہا کہ ایران گزشتہ 40 سالوں سے افغان پناہ گزینوں کی حمایت اور میزبانی کر رہا ہے اور ہماری شہری اس ملک میں پرامن زندگی گزارتے ہیں۔انہوں نے حالیہ دو دہائی کے دوران دہشتگردوں کی موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بین الاقوامی فورسز کی موجودگی ناگزیر تھی مگر افغان حکومت نے اس فورسز کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر نقصان نہ پہنچنے کے لئے کوشش کی۔
انہوں نے "بن” اجلاس میں ایران کی موجودگی اور دہشتگردوں سے مقابلے میں اس کے کردار کی تعریف کی۔
افغان سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تین ارب ڈالر تجارتی تعلقات قائم ہیں جس کے علاوہ ایران میں افغان طلبا اور پروفیسر کی موجودگی ثقافتی تعلقات کی علامت ہے۔انہوں نے ایران کی اعلی سیکوریٹی مشیروں کی میزبانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ تعاون کے ذریعہ علاقائی سلامتی کو فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اعلان کردیا ہے کہ افغان حکومت کی موافقت کے بغیر کوئی نشست پر شریک نہیں ہوگا ہم اس کے موقف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …