ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان کی پاک سرزمین سے ناپاک امریکیوں کو نکال دیا جائیں؛ علامہ محمد امین شہیدی

کراچی: شہید جنرل قاسم سلیمانی پر امریکا کے قاتلانہ حملے کے خلاف کراچی پریس کلب سے امریکی قونصلیٹ تک ایک ریلی نکالی گئی. ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ ایک دفعہ پھر ایک عظیم ہستی کی شہادت ہمارے سامنے ہے لیکن ہم اس شہادت سے گھبرائے نہیں بلکہ بیدار ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒ کا ایک تاریخی جملہ ہے’ ہمیں مارو کیوں کہ مرنے سے ہماری قوم زیادہ بیدار ہو جاتی ہے۔ آج کے اس عظیم اجتماع میں تاحد نظر انسان ہی انسان ہیں۔ یہ اعظیم اجتماع بتا رہا ہے کہ تم جتنا ہمیں مارو گے اتنا ہی ہر جوان دس گنا طاقت کے ساتھ میدان میں کھڑا ہوگا یہ اجتماع بتا رہا ہے کہ تم ہمارے خلاف جتنی بھی سازشیں کرلو ہم بکھرنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب اسلام کے بدن اور پیکر پر تم حملہ کرو گے تو پھر وہ لوگ بھی جو آپس میں کہیں نہ کہیں الجھ رہے تھے, متحد ہونگے اور ایک مکا بن کر تہمارے جبڑے توڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا یہ اجتماع یہ پیغام دے رہا ہے کہ ہمارا خون رائیگاں نہیں جائے گا اب یہ مقدس خون ہر جگہ امریکا مردہ باد کے نعرے لگوائے گا اور امریکی چاہے کہیں پر بھی ہوں لرزتے رہیں گے بلوں میں چھپے رہیں گے اور میدان میں اتر نہیں پائیں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہماری قوم بیدار ہو چکی ہے چاہے نائجیریا میں ہو، یمن یا شام میں ہو، عراق میں یا افغانستان میں ہو، کشمیر میں یا افریقہ میں ہو، لبنان یا پھر پاکستان میں ہو اب ایسا نہیں ہوسکتا کہ تم ہم پر حملہ کرو یا ہمیں قتل کرو اور ہم چپ چاپ سہتے رہیں۔ یاد رکھو تمہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور تمہیں پسپا ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ہم پاکستانی ہیں اور ہمارا انتقام امریکا سے یہ ہے کہ پاکستان کی پاک سرزمین نجس امریکیوں کے وجود سے خالی ہو جائے اس لیے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غلامی کی زنجیروں کو توڑ ڈالیں اور امریکیوں سے اس پاک دھرتی کو پاک کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …