جمعہ , 19 اپریل 2024

’خلائی مخلوق حقیقت میں موجود ہے‘

لندن: برطانوی خلاء باز نے دعویٰ کیا ہے کہ خلائی مخلوق (ایلینز) موجود ہیں اور اُن کے زمین پائے جانے کے امکانات بھی موجود ہیں۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلن شرمان پہلی برطانوی خلاء باز ہیں جو خلائی مشن کے ساتھ چاند کا چکر لگا کر آچکی ہیں، انہوں نے حال ہی میں انٹرویو دے کر دنیا بھر میں ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

ہیلن کا کہنا تھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کے ایلین موجود ہیں اور وہ کروڑوں ستاروں پر قیام کیے ہوئے ہیں، ہر ستارے پر رہنے والی مخلوق کی زندگی دوسرے سے مختلف ضرور ہے مگر وہ بھی ہماری طرح زندہ ہیں‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’ایلینز انسانوں کی طرح کاربن اور نائیٹروجن پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، مگر یہ ممکن ہے کہ اس کے علاوہ اُن میں کوئی اور خصوصیت پائی جاتی ہو ، جو انسانی آنکھ نہیں دیکھ سکتی‘۔

ہیلن کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ جس انداز سے ایلینز انسانوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں، اُسے مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ زمین پر بھی پائے جاتے ہیں یا جلد وہ ہمارے سیارے پر بھی پہنچ جائیں گے، ہم یہ بھی سوچ سکتے ہیں کہ خلائی مخلوق میں بھی جنس پائی جاتی ہے۔یاد رہے کہ شرمان کی عمر 56 سال ہے انہوں نے مئی 1991 میں روسی اسٹیشن کے ساتھ خلا کا چکر لگایا کر تاریخ رقم کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …