جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا فوری طور پر عراق سے فوج نکال لے، عراقی وزیراعظم

عراق کے عبوری وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے کہا ہے کہ امریکا اپنی فوج کے فی الفور انخلا کے لیے وفد بھیجے تاکہ جلد از جلد کارروائی کا آغاز ہو سکے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے عبوری وزیراعظم عادل عبد المہدی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک گفتگو میں ملک میں موجود 5 ہزار 200 امریکی فوجیوں کے انخلا کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا، اس دوران وزیراعظم عبد المہدی نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے امریکی وزیر خارجہ سے بغداد وفد بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا۔

عراقی وزیراعظم نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ بھی امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا ہے اور عراقی عوام کی بھی یہی خواہش ہے اس کے علاوہ امریکی حملے میں ایرانی جنرل کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کا بھی یہی تقاضا ہے کہ امریکی فوج عراق سے نکل جائے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …