ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر البنا سیاسی دھڑے کی تاکید

عراق کے البنا اتحاد نے امریکی افواج کے فوری انخلا کی ضرورت پر زور دیا ہے۔بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق البنا اتحاد کے رکن پارلیمنٹ محمد البلداوی نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی اعلان جنگ کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا کہ عراق اپنی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے تحفظ کے لئے عالمی اداروں اور بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرے گا ۔انھوں نے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ سے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کی ٹیلیفونی گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ عراق سے امریکی افواج کے انخلا کا میکنزم تیار کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ امریکی فوجی حکومت عراق کی اجازت کے بغیر ہی اس ملک میں آتے ہیں اور ان کے طیارے بھی اجازت کے بغیر ہی عراق کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …