بدھ , 24 اپریل 2024

ہم روس سے لیبیا فائر بندی کو ممکن بنوانے کی توقع رکھتے ہیں، ترک

استنبول: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ہم روس سے لیبیا کے باغی جنرل خلیفہ حفتر کو فائر بندی پر آمادہ کرنے کی توقع کرتے ہیں۔چاوش اولو نے انقرہ کا دورہ کرنے والے گانا کے خارجہ اور علاقائی انضمام امور کے وزیر شرلی ایورکور کے ہمراہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔انہوں نے لیبیا میں فائر بندی کے حوالے سے ترکی کی جانب سے سراج حکومت اور روس کی جانب سے حفتر کو آمادہ کرنے کے وعدے کی یاد دہانی کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ حفتر نے ہماری اپیلوں سے ہٹ کر کارائیاں کی ہیں، لیبیا کو افراتفری کے ماحول میں دھکیلنے والا فرانس ہے جس نے حفتر کو اسلحہ فراہم کیا ہے۔ہم فائر بندی اور اس معاملے میں سیاسی حل کے حوالے سے ہر ممکنہ کوششیں صرف کریں گے۔ہماری روسی سے توقع دونو ں ممالک کےصدور کی جا نب سے مطابقت قائم کردہ امور کی پاسداری کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …