جمعہ , 19 اپریل 2024

تہران میں شام کے وزير اعظم کا باقاعدہ استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے تہران میں شام کے وزیر اعظم عماد خمیس کا باقاعدہ استقبال کیا ہے ۔شام کے وزير اعظم عماد خمیس ایک اعلی وفد کے ہمراہ کل رات  تہران پہنچے جہاں آج صبح  اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے شام کے وزیر اعظم عماد خمیس کا سعد آباد محل میں باقاعدہ استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔ شام کے وزیر ا‏عظم عماد خمیس ایران کے نائب صدر کے علاوہ ایران کے صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …