ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغانستان میں ایک فضائی حملے میں طالبان کمانڈر ہلاک

افغانستان میں ایک فضائی حملے میں طالبان کمانڈر محب اللہ کی کار کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ افغانستان میں ایک فضائی حملے میں طالبان کمانڈر محب اللہ کی کار کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق طالبان کے اہم کمانڈر محب اللہ اپنی کار میں قندوز کے دورے پر آئے تھے جہاں انہیں طالبان سے ملاقات کرنا تھی۔ انٹیلی جنس ادارے نے صوبے میں کمانڈر کی آمد سے افغان فوج کو آگاہ کردیا۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان  کا کمانڈر محب اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ افغان فوج نے کمانڈر کو نشانہ بنانے کے لیے زمینی کارروائی کے بجائے فضائی حملے کا انتخاب کیا اور ان کی گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا۔ فضائی حملے میں کمانڈر کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور کمانڈر محب اللہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …