جمعرات , 18 اپریل 2024

افغانستان میں طالبان سے زیادہ امریکہ نے عام شہریوں کو قتل کیا؛ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ نے طالبان سے زیادہ عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے منگل کے روز سو ممالک میں جنگ اور بد امنی کا جائزہ لینے کے بعد ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں اس نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے عام شہری دوہزار انیس کے ابتدائی چھے مہینوں میں طالبان کے حملوں سے زیادہ امریکی دہشت گردی میں مارے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی نگرانی میں کام کرنے والی افغانستان کی اسپیشل فورس نے متعدد بار خودسرانہ طور پر عمل کرتے ہوئے بہت سے عام شہریوں کی جان لی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے افغانستان میں امریکی دہشت گردی کے تعلق سے ایک مثال بھی اپنی رپورٹ میں درج کی جس میں ایک ہی کنبے کے گیارہ افراد کے قتل کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔اسی طرح چار ماہ قبل دہشت گرد امریکی فوج نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں فصل کی کٹائی کے دوران کسانوں پر فضائی بمباری کر کے پینتالیس عام شہریوں کو قتل کر دیا تھا۔امریکہ کے باوردی دہشت گردوں نے حال ہی میں افغانستان کے شیندند علاقے پر بھی بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد عام شہری مارے گئے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …