جمعہ , 19 اپریل 2024

غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ڈرون اور جنگی طیاروں کی ایک بار پھر بمباری

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں اور ڈرون نے غزہ پٹی پر ایک بار پھر جارحیت کی ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی اور ڈرون طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شمالی غزہ پٹی پر بمباری کی ہے۔اس حملے کے بعد شمالی غزہ پٹی سے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔بعض ذرائع نے اس حملے کے بعد کئی رہائشی مکانات کے ڈھے جانے کی خبر دی ہے۔غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ڈرون اور جنگی طیاروں کی پرواز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ابھی تک سرکاری ذرائع سے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔صیہونی حکومت کے توپخانوں ، ہیلی کاپٹروں ، ڈرون اور جنگی طیاروں نے گذشتہ ہفتوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو با رہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ سے غزہ پٹی پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ پٹی ، دوہزار چھے سے صیہونی حکومت کے بری ، بحری اور فضائی محاصرے میں ہے جس کے باعث یہاں کے باشندوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …