بدھ , 24 اپریل 2024

حارث رؤف کو بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا

لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف کو بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا۔تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔حارث رؤف نے کہا کہ ملک کی نمائندگی کرنا خواب تھا جو پورا ہونے جارہا ہے، موقع دینے پر رب اور سلیکٹرز کا شکر گزار ہوں۔دوسری جانب حارث رؤف کو پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے پر کرکٹ آسٹریلیا نے بھی مبارک باد پیش کی۔واضح رہے کہ حارث رؤف بگ بیش لیگ میں ملیبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے 7 میچز میں 16 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کو بگ بیش لیگ کی کارکردگی پر قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بابراعظم ٹیم کے کپتان ہوں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد بٹ، احسان علی، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حسنین، موسیٰ خان، محمد رضوان، شاداب خان، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح …